تہران (این این آئی)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بغیر کسی نئے بحری تجارتی راستے کے اعلان کو قبول نہیں کیا جائے گا، ایسا اقدام خطرناک نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کا محفوظ گزر صرف ان بحری راستوں کے ذریعے ممکن ہے جو ایرانی حکام کی جانب سے مقرر اور منظور شدہ ہیں۔بیان کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کیلئے بین الاقوامی بحری مواصلاتی چینل پر ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی لازمی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جو بھی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں رائج ہدایات اور ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اسے ایران کی جانب سے مناسب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاسدارانِ انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کے قواعد و ضوابط کی پابندی خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔
آبنائے ہرمز میں ایران سے ہم آہنگی کے بغیرکوئی نئی بحری گزرگاہ قبول نہیں،پاسداران انقلاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل