صلاح الدین چشتی اور اقوام جاموٹ کے نوجوانوں کی سبی لہڑی اتحاد میں شمولیت

سبی۔جاموٹ یوتھ بلوچستان ضلع سبی کے صدر صلاح الدین چشتی نے اپنے ساتھیوں اور اقوام جاموٹ کے نوجوانوں سمیت سبی لہڑی اتحاد میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں انارکلی مارکیٹ میں واقع جاموٹ یوتھ بلوچستان کے ضلعی دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی، قبائلی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین چشتی نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی، سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی اور نوجوان قبائلی رہنما سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کی سرپرستی، عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈومکی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت سبی لہڑی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ رئیس علی ہانبھی کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میر کے ڈی مری، سردار ایوب مری، سردار بابا نور احمد مری، ملک شکر خان مرغزانی، میر اللہ داد جتوئی، میر محمد جان رند، سید شیر شاہ، سردار عظیم دہپال، محمد نعیم مہر سمیت مختلف قبائل کے معتبرین، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان میں ورکنگ جرنلسٹس آف سبی کے صدر اللہ داد رند، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ندیم بابر مغل اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چیف سردار کوہیار خان ڈومکی، سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی اور سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی کی عوام دوست پالیسیوں، نوجوانوں کی سرپرستی اور ترقیاتی وڑن کی بدولت عوام کا اعتماد روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قبائل اور برادریوں کے افراد جوق در جوق سبی لہڑی اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں، جو قیادت پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈومکی قیادت نے تعلیم، روزگار، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہمیشہ عملی کردار ادا کیا ہے، جس کے مثبت اثرات عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی اور سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے نوجوان طبقہ بڑی تعداد میں سبی لہڑی اتحاد کا حصہ بن رہا ہے۔ سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے شرکائ کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں جاری رہی جہاں شرکائ نے اتحاد و اتفاق، بھائی چارے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے جاموٹ برادری کے تمام دوست احباب، کارکنوں اور سبی لہڑی اتحاد میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، اتفاق اور عوامی خدمت ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی عوامی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط بنانے اور علاقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں