پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار وقار راج کا نیا گانا“طیفا اِن فیفا”27 جون کو تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا چینلز پر ریلیز کیا جائے گا۔تفصیلات لے مطابق اس گانے کی کمپوزیشن اور شاعری خود وقار راج کی لکھی ہوئی ہے، جبکہ اس کی موسیقی معروف میوزک پروڈیوسر عرفان چوہدری نے ترتیب دی ہے۔وقار راج نے ایک ملاقات کے دورا بتایاکہ یہ گانا پاکستان کے ابھرتے ہوئے فٹبالرز اور نوجوان کھلاڑیوں کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملک میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وقار راج ماضی میں بھی مختلف قومی اور ثقافتی مواقع پر خصوصی گانے پیش کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں بسنت کے موقع پر ریلیز ہونے والا ان کا گانا“بسنتا حبیبی”سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہوا تھا اور شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔موسیقی کے مداحوں کو امید ہے کہ“طیفا اِن فیفا”بھی نوجوانوں خصوصاً فٹبال سے وابستہ افراد میں مقبولیت حاصل کرے گا اور پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
پاکستانی گلوکار وقار راج کا نیا گانا“طیفا اِن فیفا”27 جون کو ریلیز ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل