سارہ علی خان کی ہنری کیول کیساتھ تصاویر دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی سپرمین کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ہینری کیول کے ساتھ تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے انگلینڈ میں منعقد ہونےوالے 5روزہ ہارس ریسنگ فیسٹیول رائل سکوٹ میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات برطانوی اداکار ہینری کیول سے ہوئی۔سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں سارہ علی خان سفید رنگ کا اسٹائلش سوٹ پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ہینری کیول بھی کلاسک کوٹ سوٹ پہنے دلکش نظر آ رہے ہیں۔دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ نظر آنا مداحوں کےلئے انتہائی غیر متوقع ہے، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے وائرل ہونے والی تصاویر پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں