جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی) جیکب آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف جماعتِ اسلامی جیکب آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعتِ اسلامی کے ضلعی دفتر سے دیدار علی لاشاری اور دیگر رہنماو¿ں کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا، جہاں مظاہرین نے دھرنا دے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف مل سکے۔
جیکب آباد،، تیل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعتِ اسلامی کا احتجاج،
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل