ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،قرض انشورنس شعبے میں اصلاحات اور کوریج بڑھانے کیلئے خرچ ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پروگرام کامقصد کسانوں،خواتین،کم آمدن والے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے،پاکستان میں انشورنس کاحجم جی ڈی پی کے صرف 0.7 فیصد کے برابر ہے،نئی اصلاحات سے قدرتی آفات اورمعاشی جھٹکوں سے نمٹنے میں مددملے گی،انشورنس مارکیٹ کو جدید اور مسابقتی نظام میں تبدیل کیاجائے گا۔ اے ڈی بی نے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انشورنس خدمات عام کرنے پر زوردیا،سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اورجدید انشورنس ماڈلزمتعارف کرانے کافیصلہ کیاہے،خواتین اوربچیوں کیلئے خصوصی انشورنس مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔ آفات کے بعدحکومتی مالی بوجھ کم کرنے میں انشورنس نظام مددگارہوگا،پروگرام سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی کو فروغ ملے گا،طویل مدتی بچتوں کو انفرا اسٹرکچر اوربانڈمارکیٹ میں استعمال کیاجائے گا،نجی پنشن اسکیموں اور سالانہ پنشن نظام کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔مضبوط انشورنس نظام سے پاکستان کی مالی پائیداری بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں