کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی سروسز کا معاہدہ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور ڈی جی نادرا سہیل جہانگیر کی علاوہ پولیس اور نادرا کے اعلی افسران بھی شریک، بلوچستان پولیس کو ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کی سہولت فراہم کی جائے گی آئی ڈی موبائل ایپ سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق ممکن ہوگی، شناختی کارڈ اور ڈیجیٹل شناختی دستاویزات کی جانچ مزید مؤثر بنائی جائے گی، نادرا فارنزک ایپ کے ذریعے فنگر پرنٹس اور چہرے کی شناخت کی سہولت دستیاب ہوگی، ٹیکنالوجی جرائم کی تفتیش اور مشتبہ افراد کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگی، معاہدے میں شہریوں کے کوائف کے تحفظ اور رازداری کو یقینی بنایا گیا ہے ، بلوچستان میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، پولیس کا عزم عوام کی خدمت، سلامتی اور تحفظ کو مزید مؤثر بنانا، نادرا اور بلوچستان پولیس کا تعاون شفاف اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
بلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل شناختی سروسز کا معاہدہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل