مصنوعی ذہانت بارے بڑھتے خدشات،امریکی سٹاک ایکسچینج نسدک سے اکتوبر کے دوران 20 کھر ب ڈالر سرمایہ نکال لیا گیا

نیویارک–امریکا اور دنیا کے سب سے بڑے ، جدید اور مکمل طور پر الیکٹرانک سٹاک ایکسچینج نسدک سے اکتوبر کے دوران 20 کھر ب ڈالر سرمایہ نکالا گیا، یہ سرمایہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بڑھتے خدشات کے باعث اے آئی کمپنوں کے حصص سے نکالا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روزنسدک کمپوزٹ میں جون کے بعدحصص کی فروخت میں 2.9 فیصد اور اس کے حجم میں تقریبا 5.2 فیصد کمی ہوئی جو مارچ 2025 کے بعد سے اس کی بدترین گراوٹ ہے، جبکہ S&P 500 کے حجم میں 1.2 فیصد اور ڈوو جونز کے حجم میں 1.5 فیصد تک کمی ہوئی۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں گوگل کی مالک الفابیٹ کمپنی تھی جس کے حصص جمعرات کو ریکارڈ بدترین دن میں 12.6 فیصد گر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں