ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی کی تاریخی کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مدد خان بڑیچ

دالبندین ( نامہ نگار)
دالبندین کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی میر مدد خان بڑیچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ضلع چاغی کی دو انتظامی حصوں میں تقسیم ، ویسٹرن چاغی کے نام پر نئے ضلع کے قیام، نوکنڈی کو ویسٹرن چاغی کا ہیڈکوارٹر بنانے اسی طرح چارسر کو سب تحصیل کا درجہ دینے پر سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مخلصانہ جدوجھد کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ نئے ضلع اور تحصیل بنانے سے لوگوں کو بہت ساری مسائل اور مشکلات سے نجات ملے گا جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے
انہوں نے کہا کہ سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی نوکنڈی کو ضلعی ہیڈکوارٹر ویسٹرن چاغی اور چارسر کو سب تحصیل کا درجہ دلوا کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں یقیناً ان کا یہ عمل و کردار عوام دوستی کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی کی تاریخی کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی آئیندہ بھی علاقے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں