ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) سوئی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ساوتھ زوہیب الحق اسسٹنٹ کمشنر سوئی منصور علی شاہ اور مختلف محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے شکایات اور مسائل بیان کرنے کے علاوہ درخواستیں بھی پیش کیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے سائلین کی شکایات سنیں متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور درخواستوں پر قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے
ڈپٹی کمشنر زوہیب الحق نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے ان کی شکایات سننے اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جائے اور عوام کو غیر ضروری دفتری چکروں سے بچایا جائے کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں پر جلد عمل درآمد ہوگا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیںنگئے
سوئی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری