لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے میں بڑی طاقت ہے۔ جماعت اہلسنت ادب والی جماعت ہے۔ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم، اہلبیت پاک و صحابہ کرام کی مبارک زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ صحابہ کرام اور اہل بیت کی عظیم جماعت نے اسلام کی بقا کے لیے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہم ان کی درجہ بندی کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور اھلبیت پاک کا ذکر خیر عبادت قرار دیا ہے۔ اتحاد اہلسنت وقت کی اہم ترین تقاضا اور ضرورت ہے۔ تھرپارکر، میرپورخاص اور سندھ کے دیگر کئی اضلاع میں قادیانیت کی فتنہ انگیزی بڑھ رہی ہے۔ عام لوگ ان کی خرافات سے بے خبر ہیں جو بے دین اور کافر ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق قادری بھرچونڈی شریف والے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اہم اجلاس کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان اور پیر سید نظام الدین جامی کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ اتحاد اہل سنت کے وسیع تر اتحاد و یکجہتی پر تبادلہ خیال اور ایک میز پر بیٹھ کر معاملات طے کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا۔ مفتی منیب الرحمان، مفتی سید مظفر حسین شاہ کراچی، سید محمد عرفان شاہ مشہدی، پیر عبدالخالق قادری بھرچونڈی، دیوان احمد مسعود چشتی، پیر نقیب الرحمان، سید حبیب الحق شاہ، سید امتیاز حسین شاہ، مفتی شیر محمد خان، مفتی محمد حسین شاہ، مفتی محمد حسین شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اتحاد اہل سنت کے تمام بڑے مشائخ اور علمائے کرام نے عہد کیا کہ انشاء اللہ اہلسنت کے عقائد کے مطابق خیر و برکت والی اسلامی تشہیر، اشاعت و تبلیغ کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں گی، ملک کے نامور و مشہور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی گئی اتحاد اہل سنت کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا گیا۔ آخر میں سندھ، پاکستان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے امن، سلامتی، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔ دریں اثناء سندھ کے مشہور عالم دین مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے صوبائی امیر مفتی محمد جان نعیمی، معروف درگاھ عالیہ سکندریہ کے مفتی دوست ی سکندری ، اتحاد اہلسنت لاڑکانہ کے سابق صدر مولانا منظور علی نعیمی، مفتی حبیب اللہ نعیمی اور دیگر نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے علماء کرام کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے میں بڑی طاقت ہے،عبدالخالق قادری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل