گنداخہ( نامہ نگار ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے ضلع اوستہ محمد میں شفاف میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور پولیس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے ہیں، جو بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کا عمل خوش آئند ہے،جس سے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے،جس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں حاصل ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرتی ہے۔ امید ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیوں، عوامی خدمت اور ترقیاتی اقدامات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے نو تعینات نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدوں کو قومی امانت سمجھتے ہوئے دیانت داری سے فرائض انجام دیں، عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے عمل سے اداروں کا وقار بلند کریں۔
میرٹ پر بھرتیاں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، سردارزادہ میر فیصل خان جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل