اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 8بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنانا قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔اپنے بیان انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنانا قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھات لگا کر 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط کوششیں کریں ۔
بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنانا قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے‘ بلاول بھٹو زرداری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل