واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،4زخمی

واشک /اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دور ان 5 دہشتگرد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے ۔ بدھ کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آر پی جی7 ، 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ٌٌٌٌٌ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں