اپوزیشن قائدین کا مذاکرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی۔ذرائع نے کہا کہ دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے ٹیلیفون پر کوئی گفتگو ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، کسی بھی اقدام کے خلاف جواب دینے کیلئے پی ٹی آئی نیصف بندی کر رکھی ہے، لانگ مارچ سے قبل کبھی نہیں کہا کے پی حکومت دہشت گردی کیخلاف اقدامات نہیں کر رہی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی ہے تو اس کے خلاف ایکشن کریں ، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئے پالیسی ضرور ہونی چاہیے، تاکہ عوام ساتھ ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں