گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، کراچی میں اہم اجلاس

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، کراچی میں اہم اجلاس منعقد، سرکاری اعلامیہ
چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ہاؤس کراچی میں اجلاس اجلاس میں گوادر پورٹ سے ایرانی ٹرانزٹ، TIR اور زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور، سرکاری اعلامیہ۔، گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کے حل پر تفصیلی غور پاکستان کسٹمز، گوادر پورٹ اتھارٹی، چیمبرز آف کامرس، تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹس کے نمائندگان کی شرکت، تجارتی سرگرمیوں کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال گوادر پورٹ سے ایرانی ٹرانزٹ اور TIR سہولت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر غور تجارتی معاملات کے حل اور عملی پیش رفت کے لیے دوسرا اجلاس جلد گوادر میں منعقد کرنے کا فیصلہ گوادر اجلاس میں متعلقہ حکام، تاجر برادری اور کلیئرنگ ایجنٹس اپنے مسائل اور تجاویز پیش کریں گےگوادر پورٹ سے زمینی تجارت کو فعال بنانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کی کوششیں جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں