جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اترگیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)
کچلاک اسٹیشن پر جناح پیپلز ماس ٹرانزٹ ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، ٹریک پرانا ہے شہریوں کا شکوہ ریلوے حکام کہتے ہیں یارڈ سے فش پلیٹ چوری ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا
کوئٹہ میں سریاب تا کچلاک تک تین روز قبل شروع ہونے والی جناح پیپلز ٹرین کا انجن اتوار کی صبح کچلاک اسٹیشن پر ٹریک سے اترا شہریوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اسٹیشن پر ٹریک پرانا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ یارڈ سے فش پلیٹ چوری ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ریلوے حکام کا موقف ہے کہ کچلاک اسٹیشن کے یارڈ میں شنٹنگ اور ریورسنگ کے دوران جناح پیپلز ٹرین کا انجن نمبر 5120 پٹری سے اتر گیا۔ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد متبادل انجن نمبر 5126 کے ذریعے ٹرین روانہ کردیا گیا جو مقررہ اوقات کے مطابق رواں دواں ہے جناح پیپلز ٹرین کے آپریشن اور مسافروں کی آمدورفت پر کوئی اثر نہیں پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں