اینٹی شپ کروز میزائل سے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانا پاک بحریہ کی بلند جنگی صلاحیت کا مظہر ہے‘ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پی این ایس/ایم ہنگور کے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہنگور سے وابستہ تمام افسران و اہلکاروں کو مبارکباد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی این ایس/ایم ہنگور کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پاک بحریہ کی غیر معمولی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے اینٹی شپ کروز میزائل سے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانا پاک بحریہ کی بلند جنگی صلاحیت کا مظہر ہے پاک بحریہ کی جدید آبدوز کی کامیاب ہتھیاروں کی فائرنگ ملک کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاری کی عکاس ہے پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کے لیے خدمات پر فخر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں