حب پولیس نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا لیا، پانچ ملزمان گرفتار

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) حب پولیس نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا لیا، پانچ ملزمان گرفتار قتل میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد تین روز قبل مین آر سی ڈی شاہراہ کودڑو کے قریب پیش آیا فائرنگ سے حضرت ولد حمید اللہ جاں بحق ایک شخص زخمی ہوا پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ خاندانی جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ تھا ملزمان نے مبینہ طور پر رکشے کا تعاقب کرکے گاڑی سے ٹکر ماری اور فائرنگ کی، سیف سٹی فوٹیج اور تکنیکی تجزیے کی مدد سے کیس کا سراغ لگایا گیا، پولیس نے پانچ نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد اشرف، حنظلہ، حذیفہ، عمر اور حضرت علی شامل ہیں ، پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر استعمال ٹویوٹا ریوو پک اپنے تحویل میں لے لی،کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں