کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے ، افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے ، افغانستان جنگ، دیگر ممالک کے مفادات اور ہندوستان کے پیسوں کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے ، افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے ، افغانستان غلط فہمی میں ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی، وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان اب اس غلط فہمی میں ہے کہ وہ بڑی طاقت بن چکا ہے ، افغانستان، انڈیا اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے ، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں لاکھوں علماء ہیں ، پاکستان کی فوج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے ، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے ، افغانستان جنگ اور دیگر ممالک کے مفادات کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے ، افغانستان اپنے لوگوں کو بھی اس جنگ کے عذاب سے نکالے ، افغانستان خود کو خوش فہمی میں ڈال کر اپنے ملک کو ایک نئی جنگ میں نہ ڈالے ، اگر پاکستان کے ساتھ لڑے گا تو شکست افغانستان کی مقدر ہوگی
کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے،ضیاء لانگو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل