اسرائیل کی غزہ پر بمباری،9 فلسطینی شہید ،40زخمی

غزہ (این این آئی)غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور تقریبا 40 زخمی ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں مختلف مقامات پر کیے گئے۔غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں افراد، گاڑیوں اور لوگوں کے گروہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ خان یونس کے المواسی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔گزشتہ روز غزہ سٹی کے الشاطی کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنائے جانے سے 12 فلسطینی جاں بحق، تقریبا 40 زخمی اور متعدد لاپتا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں