مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم پاکستان کے عوامی عزمِ اور سخت اقتصادی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے صوبائی محکمہ جات، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے ایک جامع اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے۔اس خصوصی اسکیم کا مقصد موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو مہنگے پیٹرول کے بوجھ سے بچانا اور شفاف طریقے سے سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی۔موٹر سائیکل اور چنگچی کیلئے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔ڈیجیٹل تصدیق کیلئے صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے شعبوں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر خودکار بنایا گیا ہے۔طریقہ بتایاگیاکہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ سم سے درج ذیل فارمیٹ کے مطابق ایس ایم ایس (SMS) ارسال کریں ،طریقہ کے مطابق REG (اسپیس) CNIC بغیر ڈیش (اسپیس) گاڑی کا نمبر بغیر اسپیس یا ڈیش (اسپیس) صوبائی کوڈ (اسپیس) گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ،کامیاب رجسٹریشن پر شہری کو تصدیقی جواب موصول ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق پیٹرول پمپ جانے سے قبل شہری اپنے موبائل سے TOK لکھ کر 9771 پر میسج کریں ۔ موصول ہونے والا فیول ٹوکن پمپ پر دکھا کر تصدیق کے بعد رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔اسلام آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب سے فراہمی شروع کی جائے گی۔باقی ملک میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر ریلیف دستیاب ہوگا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے عوام بالخصوص محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود اور ان پر اقتصادی بوجھ کم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کیلئے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں