کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر کوئٹہ سمیت صوبے کے 9 رینجز کے 33 اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں تیز۔11 سالہ بچی سمیت 16 مغوی بحفاظت بازیاب پولیس ترجمان کے مطابق بلوچستان پولیس کا مختلف جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرموں ، عدالت سے مفرور اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں خصوصی مہم جاری ہیں ، صوبے بھر میں اشتہاریوں ،مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 44 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 492 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ16 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 108 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 95 پسٹل و ریوالور، 6 کلاشنکوف، 7 شارٹ گن ورائفل، 770 گولیاں اور کارتوس جبکہ 48 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 62 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 81 کلو 468 گرام چرس،10 کلو 67گرام آئس شیشہ ، 525گرام افیوم ،200پیکٹس گٹکا , 45 گرام کرسٹال ، 49 عدد شراب کی بوتلیں سمیت6 لیٹر دیسی شراب اورغیرقانونی 1279 سگریٹ کی بڑے پیکٹ برآمد کیں ۔بلوچستان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 مسروقہ گاڑیاں ، 44 موٹر سائیکلیں اور 13 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ، 2253 گاڑیوں سے کالے شیشے بھی اتارے گئے ، پرامن ماحول اورقانون پر عملداری کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،عوام اور پولیس کے مابین تعاون کے فروغ ، خوش اخلاقی ،احترام پر مبنی رویہ اپنانے اور تھانوں میں سائلین و عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات ،
بلوچستان ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل