ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز قبضے میں لے لی

تہران ۔۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکا کا بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی آبدوز کوایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک اسمارٹ اور بغیر پائلٹ آبدوز ہے جو 2025 میں امریکی بحری بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق اس آبدوز کی اہم صلاحیتوں میں زیرِ آب جاسوسی اور نگرانی، سمندر کی تہہ کا نقشہ تیار کرنا، بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور زیرِ آب کیبلز و پائپ لائنز کا معائنہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں