کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والدبحفاظت بازیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل اغواءہونے والے قبائلی رہنماءحاجی نور احمد لہڑی جمعہ کے روز بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں نیشنل پارٹی کی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کے والد خیریت و سلامتی کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ کے درمیان واپس پہنچ گئے۔اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں جن تمام ہمدرد، خیرخواہ، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ہمارے ساتھ رابطہ رکھا، حوصلہ دیا اور اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھا، ہم ان سب کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔
رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والدبحفاظت بازیاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل