ولی تنگی میں دوا رود کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، قبائلی اور رہائشیوں کا احتجاجی دھرنا

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق، ہنہ اوڑک کے قبائلی اور رہائشیوں کا احتجاجی دھرنا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو ہنہ اوڑک کے علاقے ولی تنگی میں دوا رود کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کی زر میں آکر مقامی موٹر سائیکل سوار ریاض نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اور واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی بعدازاں ہنہ اوڑک کے مقامی قبائل اور رہائشیوں نے ہنہ تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہنہ اوڑک کے قبائلی رہنما آصف کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو مطالبہ ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرکے پرامن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک کے مقامی عمائدین کی کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا دوسری جانب دھرنا رات گئے تک جاری رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں