کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) سورینج کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ایڈیشنل سیکریٹری (ٹیکنیکل) محمد ابراہیم مینگل انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر، چیف انسپکٹر آف مائنز انجینئر محمد عاطف سمیت دیگر افسران کمیٹی میں شامل ہیں
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی سورینج میں 30 جولائی کے کان حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی انکوائری کمیٹی حادثے کے ذمہ داران کا تعین بھی کرے گی متعلقہ حکام کی ممکنہ غفلت اور کوتاہیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا
انکوائری کمیٹی کو سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوئے تھے انکوائری رپورٹ مقررہ مدت میں ہر صورت جمع کرانے کی ہدایت،