ڈھاکہ(10 جولائی 2026)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں مون سون کے دوران موسلا دھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور کم از کم 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی ملک کے جنوب مشرقی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نقل و حمل کے رابطے منقطع ہوگئے ہیں ، ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں اور حکام نے خبردار کیا کہ مزید 48 سے 72 گھنٹے کی شدید بارش کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران تمام 8 ڈویژنوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، چٹاگانگ کے پہاڑی اضلاع میں تازہ لینڈ سلائیڈنگ اور ڈھاکہ اور چٹاگانگ میٹروپولیٹن علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہونے کی وارننگ دی ہے۔چٹاگانگ، کاکس بازار، مونگلا اور پائرہ کی سمندری بندرگاہوں کو مقامی احتیاطی سگنل نمبر 3 جاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ماہی گیری کی کشتیوں کو ساحل کے قریب رہنے کو کہا گیا ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریلیف کے وزیر اسد الحبیب دولو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ چٹاگانگ، اس کے پہاڑی علاقوں اور کاکس بازار میں مٹی کے تودے گرنے اور بارش سے متعلقہ دیگر واقعات کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں میں 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں موسلا دھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ، 30 افراد جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل