غزہ میں نسل کشی کے باوجود یورپی اداروں کے اسرائیل سے اربوں یورو کے معاہدوں کا انکشاف

غزہ (05 جولائی 2026)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ، بربریت، ظلم و ستم، نسل کشی اور عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمات کے باوجود یورپی یونین کے رکن ممالک کے سرکاری اداروں نے جنوری 2022 سے جولائی 2025 تک اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ 194 معاہدے کیے جن کی مجموعی مالیت تقریبا 2.7 ارب یورو بنتی ہے۔عرب ٹی وی کی جانب سے متعدد ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی کمپنیوں سے معاہدوں میں اضافہ ہوا، اکتوبر 2023 سے جولائی 2025 کے دوران 112 معاہدے کیے گئے جن کی مالیت تقریبا 1.6 ارب یورو تھی۔اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہسپانیہ، جرمنی، ہنگری، سویڈن، اٹلی، بیلجیئم سمیت کئی ممالک کے دفاعی اداروں، پولیس، جامعات اور سرکاری اداروں نے اسرائیلی کمپنیوں سے اسلحہ، فوجی ساز و سامان، سائبر سیکیورٹی، کمپیوٹر ٹیکنالوجی، طبی آلات اور دیگر مصنوعات خریدیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں