کوئٹہ (05 جولائی 2026)
بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی سیکیورٹی کے لیے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے بیان میں کہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بلوچستان میں نئی فورس کے قیام سے متعلق کہا کہ اس کے لیے 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی فورس 6 ماہ میں فعال کردی جائے گی، اس کے قیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں پہنچانے کی تجویز ہے۔حمزہ شفقات نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ