امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع

ریاض /اسلام آباد (این این آئی)عرب میڈیا نے کہاہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔عرب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کے بارے میں باضابطہ اعلان تدفین کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں