کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءاور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے واقعہ کربلا کے عظیم شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا حق، انصاف، حریت اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی لازوال علامت ہے، جس کا پیغام آج بھی دنیا بھر کے مظلوم اور محکوم اقوام کیلئے مشعلِ راہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکا کر حق وصداقت کی سربلندی کیلئے عظیم قربانیاں دیں، جو رہتی دنیا تک انسانیت کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی رہیں گی۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر، برداشت، ایثار، قربانی اور انصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کو بھی بے شمار سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز درپیش ہیں ایسے میں کربلا کا پیغام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ عوام کے حقوق، انصاف، جمہوریت اور وسائل پر اختیار کیلئے پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ امن، جمہوری اقدار اور قومی حقوق کی جدوجہد کو ترجیح دی ہے اور یہ جدوجہد شہدائے کربلا کے اس آفاقی پیغام سے ہم آہنگ ہے جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی تلقین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین، اہلِ بیت اور ان کے وفادار ساتھیوں کی عظیم قربانیاں قیامت تک حق و باطل کے درمیان فرق کو واضح کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے اتحاد، رواداری، انصاف اور عوامی خدمت کے اصولوں کو فروغ دیں
کربلا حق، انصاف، حریت اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی لازوال علامت ہے‘رحمت بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل