ژوب (بیورچیف رفیق قیصرانی) آل انجمن تاجران کے رہنماؤں باران خان کلیوال عبدالغنی شیرانی حاجی نادر خان بلوچ حاجی محمد دین خروٹی حبیب الرحمان کاکڑ محمد رحیم شیرانی اما م شاہ مولاداد قریشی حکیم شاہ مندوخیل سوشل ورکر عبدالرحمٰن شیرانی قاری تیمور شیرانی اور دیگر نے ژوب اور شیرانی میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف پریس کانفرنس میں حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ژوب اور شیرانی میں گزشتہ دو ہفتوں سے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس سے تاجروں، طلبا اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے نہ صرف کاروبارِ زندگی متاثر ہوا ہے بلکہ طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہیں ہم واضح کرتے ہیں کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ تعلیم، تجارت، بینکاری، رابطوں، معلومات کے حصول اور روزگار کے لیے بنیادی ضرورت بن چکا ہے دنیا بھر میں لوگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی دے رہے ہیں، مگر ژوب اور شیرانی کے شہری نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کاروبار کرنے والے تاجروں، دکانداروں، فری لانسرز اور دیگر کاروباری افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، جبکہ طلبا تعلیمی مواد، آن لائن کلاسز اور امتحانات سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسی طرح صحافیوں، سرکاری و نجی اداروں اور عام شہریوں کے لیے بھی بروقت معلومات اور ضروری رابطوں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ہم انتہائی افسوس کے ساتھ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باوجود منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے عوام کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ انٹرنیٹ سروس کس وجہ سے بند ہے ، اس کی بحالی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے ہم پریس کانفرنس کی توسط سے متعلقہ حکام، صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور ٹیلی کام حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ژوب اور شیرانی میں موبائل انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے اگر انٹرنیٹ کی بندش کا سلسلہ برقرار رہا اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو تاجر برادری، طلبا، سیاسی جماعتیں اور شہری مشترکہ طور پر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے ، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی انہوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر اور دیہی علاقوں میں صبح نو تا سہ پہر 3 بجے اور شام 6 تا رات 3 بجے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
ژوب اور شیرانی میں دو ہفتوں سے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش ،کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل