دالبندین ( نامہ نگار) اہلیان کلی حاجی باز محمد دالبندین کے بے حد اصرار پر سابقہ صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے شاپنگ بازار میں واقع لوکل گورنمنٹ کے بلڈنگ کو گرلز اسکول میں تبدیل کر دیا اور وہاں پر کمرے بنائے گئے مگر یہ امر سمجھ سے بالاتر ہے کہ مذکورہ بلڈنگ کے ساتھ سڑک سائیڈ پر ایک دکان بنائی گئی ٹھیکیدار نے یا متعلقہ حکام نے مذکورہ بلڈنگ کے احاطے میں دکان بنا کر دروازہ سڑک کی جانب نصب کیا گیا ہے یہ معلوم نہیں کہ یہ دکان اسکول کینٹین کے لیے بنائی گئی یا کسی نے اپنی ذاتی دکان بنائی ہے ہم اہلیان کلی حاجی باز محمد سابقہ صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی، ڈپٹی کمشنر چاغی، چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ میونسپل کمیٹی دالبندین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ دکان کی تعمیر کا نوٹس لے کر مذکورہ بلڈنگ کو صرف اور صرف اسکول کے بچوں کے استعمال میں لایا جائے بصورت دیگر اہلیانِ کلی حاجی باز محمد شدید احتجاج کریں گے
حکام بالا سے مطالبہ۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل