باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)نصیرآباد میں اینٹی کرپشن حکام کو PB14 میں گزشتہ 15 سال کے دوران سامنے آنے والے مبینہ کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات کا بھی ازسرِنو جائزہ لینا چاہیے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے افراد کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئیں جن پر طویل عرصے سے مختلف غیر قانونی معاملات اور مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر احتساب کا عمل شفاف اور بلاامتیاز ہے تو گزشتہ کئی برسوں سے زیرِ بحث رہنے والے مبینہ کرپشن کے معاملات کو بھی تحقیقات کے دائرے میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام شکایات اور ریکارڈ کی غیرجانبدارانہ جانچ پڑتال کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر کسی کے خلاف الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لایا جائے
عوامی حلقوں کا نصیرآباد اینٹی کرپشن سے گزشتہ 15 سال کے مبینہ کرپشن معاملات کا ازسرِنو جائزہ لینے کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل