ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار ) آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے سوئی کا دورہ کیا جہاں سوئی رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم وڈیرہ میاں خان موندرانی اور چیف آف کلپر وڈیرہ جلال خان کلپر کی قیادت میں علاقے کے معززین سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کی
اس موقع پر کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل کلیم خان بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران معززین علاقہ نے علاقے میں ایف سی کی جانب سے عوامی خدمت امن و امان کے قیام اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا
اس موقع پر علاقے کو درپیش مسائل ترقیاتی ضروریات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے کی پائیدار ترقی عوامی خوشحالی اور امن و امان کی مکمل بحالی کے لیے تمام متعلقہ فریق باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت اپنا کردار ادا کرئینگئے
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائینگئی
کیونکہ علاقے میں امن ترقی تعلیم اور خوشحالی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے باہمی تعاون اور یکجہتی ناگزیر ہے
دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ اور کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل کلیم خان نے سی ٹی سی ایل سوئی اور ٹی ٹی سی سوئی میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے مقامی مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ اور اسکل ٹولز بھی تقسیم کیے
آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے سوئی کا دورہ