غیر قانونی ڈپ ختم ہونے تک کیمپ جاری رہے گا، پلیانی برادری کا دوٹوک مؤقف

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)حاجی صدام حسین عمرانی کی قیادت میں احتجاج، غیر قانونی ڈپ ختم ہونے تک کیمپ جاری رہے گا، پلیانی برادری کا دوٹوک مؤقف ڈیرہ مراد جمالی میں مراد شاخ میں غیر قانونی ڈپ کی تعمیر کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا، مسماری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کی تعمیر کے خلاف پلیانی برادری کی جانب سے حاجی صدام حسین عمرانی کی قیادت میں احتجاجی کیمپ قائم کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر پلیانی برادری کے افراد نے مراد شاخ میں تعمیر کیے گئے مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی ڈپ کو مسمار کرکے شاخ کی اصل حالت بحال کی جائےاحتجاجی کیمپ کے شرکاء نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کی موجودگی ان کے لیے تشویش کا باعث ہے، اس لیے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور مسئلے کو جلد از جلد حل کریں پلیانی برادری نے دوٹوک اعلان کیا کہ جب تک مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کو مسمار نہیں کیا جاتا، اس وقت تک احتجاجی کیمپ اور دھرنا جاری رہے گا۔ برادری کے افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مطالبے کی منظوری اور مسئلے کے مستقل حل تک پُرامن احتجاج جاری رکھیں گےاحتجاجی شرکاء نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور غیر قانونی تعمیر ثابت ہونے کی صورت میں اسے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ تنازع کا منصفانہ اور مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں