حب(رپورٹ/ضیاء کمبوہ)حب شہر میں مرغی کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ایک ہی دن میں فی کلو مرغی کی قیمت میں 160 سے 240 روپے تک اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں چند روز قبل 500 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغی کی قیمت بڑھ کر 660، 700 اور بعض مقامات پر 740 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہےجس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے شہریوں کے مطابق اگر مرغی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ ہوتا تو اسے کسی حد تک سمجھا جاسکتا تھا لیکن ایک ہی دن میں اتنا بڑا اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے مہنگائی کے پہلے سے ستائے ہوئے شہری اب روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کے ساتھ مرغی خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں دوسری جانب جب حب شہر کے مختلف دکانداروں سے مرغی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجہ دریافت کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ مرغی کے فارموں پر مرغی کی قلت ہے، جس کے باعث فارم مالکان انہیں مہنگے داموں مرغی فراہم کر رہے ہیں تاہم اگر واقعی فارموں سے مرغی مہنگے داموں فراہم کی جا رہی ہے تو پھر حب شہر میں مختلف دکانداروں کے نرخوں میں اتنا زیادہ فرق کیوں ہے یہ ایک اہم سوال ہے جس کا جواب متعلقہ حکام کو دینا چاہیےشہر میں کہیں مرغی 660 روپے، کہیں 700 روپے اور کہیں 740 روپے فی کلو فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اگر خریداری کے نرخوں میں اضافہ ہی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے تو انتظامیہ کو سپلائی، ہول سیل اور پرچون قیمتوں کی جانچ پڑتال کرکے اصل صورتِ حال عوام کے سامنے لانی چاہیے تاکہ معلوم ہوسکے کہ قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کیا ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات حب کے شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر پرائس کنٹرول کمیٹی کہاں ہے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کون یقینی بنائے گابازاروں میں قیمتوں کی نگرانی اور منافع خوری کی روک تھام کی ذمہ داری کس ادارے کی ہے اگر ہر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرے گا تو سرکاری نرخنامے کی اہمیت کیا رہ جائے گی شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے اپنی جگہ، لیکن بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے اور دکانداروں کے مختلف نرخوں کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں محض بازاروں کے دورے اور فوٹو سیشن کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات اور مؤثر نگرانی کی ضرورت ہےشہریوں نے ڈپٹی کمشنرحب، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے مرغی فارموں اور ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی جانچ پڑتال کی جائے، شہر بھر میں قیمتوں کے فرق کی وجوہات معلوم کی جائیں اور سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اگر کسی مقام پر ناجائز منافع خوری یا سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےتاکہ عوام کو من مانی قیمتوں سے نجات مل سکےاب دیکھنا یہ ہے کہ متعلقہ انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتی ہے یا مرغی کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخنامے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہتا ہے
حب میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل