ڈائریکٹر جنرل گوادر پورٹ اتھارٹی داؤد کلمتی سے شمس الحق کلمتی اور ایکسپورٹر تفتان امان اللہ جمالدینی کی ملاقات

گوادر ( رپورٹ محمد سلیم رند) ڈائریکٹر جنرل گوادر پورٹ اتھارٹی داؤد کلمتی سے گوادر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شمس الحق کلمتی اور ایکسپورٹر تفتان امان اللہ جمالدینی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، گوادر پورٹ کی اہمیت، فری زون سے وابستہ تجارتی امکانات اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا گیا، ملاقات میں گوادر کی تجارتی و معاشی اہمیت اور خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے گوادر پورٹ اور فری زون کے مؤثر کردار پر گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں