وندر پولیس کی کارروائی 510 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

سونمیانی وندر(رپورٹ۔زبیر بلوچ)وندر پولیس کی کارروائی 510 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق SSP حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر DSP سرکل وندر محمد جان ساسولی کی زیرِ نگرانی میں SHO وندر عبدالحق موسیانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمیر اسلم ولد محمد اسلم قوم راجپوت سکنہ سونمیانی ضلع حب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کر لی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں