لورالائی پولیس کا دس سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے واقعے پر فوری کارروائی نامزد ملزم تین گھنٹے کے اندر گرفتار

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) لورالائی پولیس نے دس سالہ بچے اظہار الحق ولد احسان الحق سے مبینہ بدفعلی کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو تین گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او غلام اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ایس ڈی پی او غلام اکبر کے مطابق دس سالہ بچے کے والد احسان الحق نے پولیس کو درخواست دی کہ حسن ولد نیاز محمد، جو مبینہ طور پر دکاندار ہے، نے ان کے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔ درخواست موصول ہونے پر لورالائی سٹی تھانے کے ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ نمبر 373/026 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 377 اور 506 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او غلام اکبر نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی لورالائی سٹی پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں