عوامی رابطہ مہم کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے، ن لیگ رہنما

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ ن رخشان ڈویژن کے صدر حاجی عرض محمد بڑیچ، مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ، سبی ڈویژن کے صدر قربان بگٹی، لورالائی ڈویژن کے صدر وڈیرہ خیرالدین سلا رانی، نصیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمد حسین گولہ، رخشان ڈویژن کے سینئر نائب صدر نثار احمد، کوئٹہ ڈویژن کے سینئر رہنما ارباب اقبال کاسی اور خضدار ڈویژن کے سینئر رہنما عبدالخالق موسیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی سیکریٹریٹ کے قیام پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات محمد سلیم خان کھوسہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی سیاسی و تنظیمی کاوشوں سے پارٹی کو صوبے میں مضبوط کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ بالخصوص جمال شاہ کاکڑ کی دن رات پارٹی کے لیے محنت، لگن اور تنظیمی سرگرمیوں نے مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ کا قیام پارٹی کارکنوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور کارکنوں کو بہتر انداز میں اپنے قائدین اور جماعتی امور سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی، تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ نواز کا صوبائی سیکریٹریٹ قائم کرنے سے نہ صرف مسلم لیگی ورکرز کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے مسلم لیگ نواز کی جڑیں صوبے میں مذید مضبوط بنیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں