گنداخہ:( نامہ نگار ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی نے 05 اکتوبر یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ملک بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں، جو نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استاد کا مقام معاشرے میں انتہائی اہم اور قابلِ احترام ہے، کیونکہ اساتذہ اپنی علمی و فکری صلاحیتوں کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ایک ذمہ دار اور باشعور شہری بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کا انحصار اس کے تعلیمی نظام اور اساتذہ کی محنت پر ہوتا ہے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ، اساتذہ کے مسائل کا حل اور تعلیمی اداروں میں سازگار ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خصوصاً بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کی بہتری اور نوجوان نسل کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی کو محض ملازمت نہیں بلکہ قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرتے ہیں اور ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، افسران اور دیگر شعبوں کے ماہرین معاشرے کی خدمت کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ استاد وہ شخصیت ہے جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری نسل کی تربیت کرتا ہے، اس لیے اساتذہ کو معاشرے میں وہ مقام اور عزت دی جانی چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قومی و تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قوم کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے اساتذہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اساتذہ قوم کے معمار، نئی نسل کے مستقبل کے ضامن ہیں، سردارزادہ فیصل جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل