کوئٹہ(پ ر)رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے مسلم لیگی عہدیداروں کی ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں تفصیلی ملاقات۔پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے پارٹی کی ڈویژنل صدر جس میں رخشاں ڈویژن کے صدر میر حاجی عرض محمد بڑیچ سبی ڈویژن کی صدر میر قربان بگٹی مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ نصیر آباد ڈویژن کی جنرل سیکرٹری میاں محمد حسین گولہ کوئٹہ ڈویژن کی سنئیر نائب صدر ڈاکٹر سید عثمان آغارخشاں ڈیژن کی سنئیر نائب صدر میر نثار احمد بلوچ سابق چیرمین بیت المال سابق صوبائی سنیٹر نائب صدر میر عطاء اللہ محمد زئی سابق صوبائی سنئیر نائب صدر حاجی وارث خان اچکزئی سابق وفاقی وزیر خلیل جارج ضلع صدر ڈیرہ اللہ یار علی محمد مستوئی ضلع جنرل سیکرٹری صحبت پور میر قاسم بگٹی یوتھ ونگ کی سنئیر نائب صدر ولید دشتی اقلیت ونگ کی جنرل سیکرٹری طارق گل نائب صدر عامر جاوید انتظار مسیحی سمیت پارٹی کی مختلف عہدہ داروں اور سنئیر رہنماؤں کے بڑے تعداد میں ملاقاتیں پارٹی کے فعالیت سمیت تنظیم نو پر طویل مشاورت اور تفصیلی تبادلہ خیال اس موقع پر ممبر سینٹرل ورکینگ کمیٹی حیدر خان اچکزئی صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر نثار احمد خان اچکزئی بھی موجود تھے.رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نواز کے صوبائی جنرل سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا مسلم لیگ نواز کو فعال بنانے میں ڈویژنل، ضلعی اور مقامی عہدیداران کا کردار نمایاں ہے اور ہم یہ فخر سے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کی خالق جماعت کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور قائد میاں شہباز شریف کی ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے پاکستان کو ایک جمہوری معاشی اور فلاحی ریاست بنانے میں تگ و دو کی انہوں نے کہا کہ ڈویژنل عہدیداران کی انتھک محنت اور کوششوں سے مسلم لیگ نواز بلوچستان کی اکثریتی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے جو کہ ملکی سیاست کے لئے بھی خوش آئند ہے۔
کوئٹہ- جمال شاہ کاکڑ سے مسلم لیگی عہدیداروں کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل