گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد) نوجوان سماجی رہنماء عمران علی جمالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہردلعزیز شخصیت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی فلاحی، عوامی اور شہری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے ہمیشہ گنداخہ شہر کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اور بھرپور کوششیں کی ہیں ، جو قابلِ تحسین ہیں ۔عمران علی جمالی نے کہا کہ گنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری، صفائی ستھرائی، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور شہری مسائل کے حل کے لیے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی کاوشیں خوش آئند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے شہریوں کے بنیادی مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، امید ہے کہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی گنداخہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد مزید جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گنداخہ کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی مثبت عوامی کاوشوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔
ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی فلاحی، عوامی اور شہری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ‘ عمران علی جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل