قرآن و سنت سے دوری مسائل میں اضافے کا نتیجہ ہے ‘مولانا صالح محمد حقانی

دالبندین( نامہ نگار)قرآن و سنت سے دوری مسائل میں اضافے کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر و ممتاز عالم دین مولانا صالح محمد حقانی، خطیب جامع مسجد و مدرسہ گلشن یوسفی مولانا حافظ عبد الصمد کبدانی، مولانا عبد الرحیم، مدرسہ جامعہ السطانیہ العربیہ دالبندین کے خطیب مفتی بصیر احمد نوتیزئی، مولانا عبدالرب، حافظ غلام فاروق شہزاد اور دیگر نے مدرسہ جامعہ محمدیہ سورگل دالبندین میں منعقدہ حفاظ کرام کی دستاربندی کے سلسلے میں منعقدہ ایک روح پرور جلسہ سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر مفتی محمد موسیٰ اشعری، سردار محمد ظریف نوتیزئی، حاجی حفیظ اللہ نوتیزئی، حاجی ملا توکل خان جوشن زئی، میر نوشیروان خان نوتیزئی، حاجی عبد الصمد خان سنجرانی، میر نوروز خان نوتیزئی، حاجی نصر اللہ نوتیزئی سمیت دیگر علماء کرام اور معززین بھی موجود تھے اس موقع پر جئید علمائے کرام مولانا صالح محمد حقانی، حافظ عبد الصمد کبدانی، مفتی محمد موسیٰ اشعری، مولانا عبد الرحیم اور مفتی بصیر احمد نوتیزئی و دیگر نے مدرسے کے نئے حفاظ کرام محمد اخلاص ولد سردار محمد ظریف نوتیزئی، محمد اویس ولد محمد غلام نوتیزئی، سدھیر احمد ولد حاجی نور محمد نوتیزئی اور بصیر احمد ولد حاجی نور محمد نوتیزئی کی دستاربندی کی۔ نئے حفاظ کرام کو نقد انعامات اور اسناد بھی پیش کر دیئے گئے حفاظ کرام کی دستاربندی کی روح پرور تقریب و جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرام مولانا صالح محمد حقانی، حافظ عبد الصمد کبدانی، مولانا عبد الرحیم، مفتی بصیر احمد نوتیزئی ،مولانا عبدالرب اور دیگر نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی بسر کرنے سے انسانوں کی دنیا و آخرت سنور سکتی ہے آج ہم اگر بہت سارے مسائل کے شکار ہیں تو ان سب کا سبب قرآن و سنت کی تعلیمات سے رو گردانی کے سوا کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ اس دور میں حفاظ کرام کی دستاربندی ایک بہت بڑی غنیمت ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں علماء اور دینی طلباء کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے کفری طاقتیں مسلمانوں کے دلوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے دور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں اور یہی وہ مدارس کے طلباء، علمائے کرام اور حفاظ سمیت مؤمن مسلمان ہیں جو کہ کفری سازشوں کے مقابلے میں دین اسلام کی ترغیب و اشاعت کر رہے ہیں اگر ہم مؤمن مسلمان قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ ہم مساجد کو آباد کریں خود صحیح مسلمان بنیں اور اپنے بچوں کو قرآن و سنت اور حدیث کی تعلیم دیں مدارس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قیامت کے روز یہی قربانی ہماری سفارش کا ذریعہ بنے انہوں نے مدرسہ جامعہ محمدیہ سورگل دالبندین کے نئے حفاظ کرام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے قرآن مجید کو اپنی دلوں میں حفظ کر کے اپنے والدین کے سروں پر تاج لگا دیئے ہیں یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہنی چاہیے آخر میں جلسہ میں موجود علمائے کرام اور دیگر مہمانان کے اعزاز میں نوتیزئی ہاؤس سورگل دالبندین میں سردار محمد ظریف نوتیزئی کی جانب سے پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں