گنداخہ:(نامہ نگار) سیاسی و سماجی رہنماء بھوتار غلام اکبر جاگیرانی، میر علی نواز جاگیرانی اور محمد ابراہیم بلوچ نے کہا ہے کہ صحافت معاشرے کی آواز اور ایک مقدس و ذمہ دارانہ پیشہ ہے ، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مظلوم و محروم طبقات کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،انہوں نے گنداخہ کے ورکنگ جرنلسٹ و سینئر صحافی فرید احمد قمبرانی کو پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ان کی طویل صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعتراف ہے ،انہوں نے کہا کہ فرید احمد قمبرانی نے ہمیشہ اپنی قلم کی طاقت کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے گنداخہ سمیت ضلع اوستا محمد کے مختلف علاقوں کے عوامی و علاقائی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ حکام اور اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا صحافتی کردار ادا کیا ہے ،سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرید احمد قمبرانی نے عوامی مسائل کی کوریج میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کو ترجیح دی ہے۔ ان کا پاکستان میڈیا کونسل میں اہم عہدے پر منتخب ہونا گنداخہ کی صحافتی برادری کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق و مسائل کے حل، صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر فرید احمد قمبرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صحافت معاشرے کی آواز اور ایک مقدس و ذمہ دارانہ پیشہ ہے‘غلام اکبر جاگیرانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل