جھل مگسی (نامہ نگار) گنداواہ کے نواحی علاقے فتح پور شریف کے رہائشی غلام قادر بہرانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائیوں اور چچا سمیت امیر بخش ولد مٹھل اور عبدالستار ولد عطا اللہ بہرانی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہمارا ان افراد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ افراد کے آئے روز کسی نہ کسی شخص کے ساتھ جھگڑے اور دیگر مسائل چلتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم اور ہمارے خاندان کے دیگر افراد بھی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور سارا دن محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کے جھگڑے یا تنازع میں پڑنا ہمارے لیے ممکن نہیں انھوں نے واضح کیا کہ ہم امن پسند اور محنت کش لوگ ہیں اور کسی قسم کے تنازع یا غیر قانونی سرگرمی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ امیر بخش ولد مٹھل یا عبدالستار ولد عطا اللہ بہرانی کا کسی شخص کے ساتھ کوئی تنازع یا معاملہ پیش آتا ہے تو اس میں انہیں اور ان کے خاندان کو فریق نہ سمجھا جائے۔ غلام قادر بہرانی نے علاقے کے تمام عمائدین، معززین، برادری کے افراد اور دیگر متعلقہ لوگوں سے اپیل کی کہ امیر بخش ولد مٹھل اور عبدالستار ولد عطا اللہ بہرانی کے ذاتی معاملات سے انہیں اور ان کے خاندان کو مکمل طور پر دور رکھا جائے اور ان کے کسی بھی معاملے میں ان سے رابطہ یا انہیں ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف اپنے خاندان کے ساتھ پرامن زندگی گزارنا اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا روزگار چلانا ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے تنازع میں ہمیں شامل نہ کیا جائے
جھل مگسی: غلام قادر بہرانی کا امیر بخش اور عبدالستار سے لاتعلقی کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل