جعفرآباد ،بسم اللہ ٹاؤن سکھر میں رئیس میر ہزار خان راہوجہ کی دستاربندی

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) بسم اللہ ٹاؤن سکھر میں رئیس میر ہزار خان راہوجہ کی دستاربندی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئے معزز مہمانوں رئیس عبدالکریم ببر اور میر غلام حسین جمالی نے شرکت کی۔ تقریب میں ،غلام حسین ببر جمالی،غلام ربانی، سانولا راہوجہ، پہنل راہوجہ، محمد مرید، نسیم راہوجہ، میر مصطفیٰ ابڑو، ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو، ، عزیز اللہ جمالی، فضل الدین جمالی اور جہانگیر جمالی سمیت دیگر معززین اور عمائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر رئیس میر ہزار خان راہوجہ کی باقاعدہ دستاربندی کی گئی۔ شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی میں کامیابی، عزت اور سربلندی کے لیے دعا کی۔ تقریب کے دوران باہمی محبت، اخوت، بھائی چارے اور روایتی اقدار کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور روایات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آخر میں رئیس میر ہزار خان راہوجہ کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں