ہمارے نزدیک تمام انٹری مالکان برابر ہیں،عرض محمد بڑیچ

دالبندین(نامہ نگار)مسلم لیگ نواز رخشان ڈویژن کے صدر و عوامی بڑیچ پینل کے بانی حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اپنے جاری کردہ ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ہمارے نزدیک تمام انٹری مالکان برابر ہیں سب ہمارے لئے محترم اور ہمارے بھائی ہیں ہم سب کو بر سر روزگار دیکھنے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ تیل کی رسد کے کاروبار سے منسلک انٹری مالکان اور دوسرے وہ لوگ جن کے نام موجودہ لسٹ میں شامل نہیں عرصہ دراز سے بے چین اور پریشان ہیں جن کے مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے
یہاں کے اکثر و بیشتر غریب لوگ تیل کی رسد کے کاروبار سے منسلک ہیں اور لسٹوں کی ترتیب کے دوران بہت سارے لوگوں کے نام کٹ گئے ہیں یا رہ گئے ہیں سب کے سب نام لسٹ میں ڈال دینی چاہیے بیشک ان کا انٹری نمبر دو یا تین یا چار مہینے کے بعد آجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ضلع چاغی کے تمام نئے پرانے انٹری مالکان سب کو یکساں بنیادوں پر روزگار کے مواقع ملنے چائیے کاروبار اور روزگار کے معاملے پر ہمیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرنی چاہیے۔
ہم چاہتے ہیں کہ سب لوگ بر سرِ روزگار ہوں سارے اسی علاقے کے لوگ ہیں باہر کا کوئی نہیں لہذا جتنی جلدی ہو متاثرہ لوگوں کے انٹریاں بحال کر دی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے جو کہ عرصہ دراز سے مسائل اور مشکلات کے شکار بنے ہوئے ہیں
2500 انٹری والے ہوں چاہے 1200 والے ہوں یا یہ نئے انٹری والے ہوں سب کو موقع ملنی چائیے ہم کسی کے مخالف نہیں چاہے ان کا نمبر جب کبھی آئے وہ جا کر اپنا انٹری نمبر پر تیل لا کر روزگار کریں سب کو مواقع ملنے سے کم از کم بہت سارے لوگ بر سر روزگار رہ کر مصروف رہیں گے جس سے علاقے کی معیشت میں بہتری آئے گی
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور عوامی بڑیچ پینل اپنے عوام کو ہر گز تنہاء نہیں چھوڑے گی انھیں روزگار کی فراہمی، انٹری لسٹ کی بحالی، تمام انٹری مالکان کو یکساں بنیادوں پر روزگار کے مواقع ملنے سے متعلق بھر پور انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی ہم کسی سے بد دیانتی اور منافقت کی گنجائش نہیں رکھتے
ضلع چاغی کے تمام لوگ، تمام قبائل، تمام علاقے ہماری نظر میں برابر ہیں اس لیے تمام انٹری مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع دینے چائیے لسٹوں کی کاٹ چھانٹ یا پسند و نا پسند کی بنیاد پر انٹری مالکان کو ترجیح دینا بہت بڑی بد دیانتی ہے اس سے مختلف مسائل جنم لیں گے جو کہ بعض اوقات قبائلی یا علاقائی تعصبات اور جھگڑوں کے سبب بن جائیں گے جس کے ہم شروع ہی سے خلاف رہے ہیں ہمیں وسیع النظری کا مظاہرہ کرنی چاہیے اور تمام انٹری مالکان کو ترجیح دے کر روزگار فراہم کرنی چاہیے اس لئے مذکورہ بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع چاغی کے تمام انٹری مالکان کو ترجیح دیں اور لسٹ سے خارج ہونے والے تمام ناموں کو دوبارہ لسٹ میں شامل کرکے منصفانہ کردار ادا کریں
بصورت دیگر متاثرہ لوگوں کی بحالی اور ان کے حقوق کے لیے مسلم لیگ نواز اور عوامی بڑیچ پینل ہر ممکن اپنا کردار ادا کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں